
بلوچستان، لورالائی(میڈیا رپورٹس) سے تعلق رکھنے والے کاشتکار محمد حسن ترین نے پاکستان کے لیے ایک تاریخی اعزاز حاصل کرتے ہوئے اپنے قائم کردہ پریمیئم پاکستانی زیتون کے تیل کے برانڈ کے ساتھ لندن انٹرنیشنل اولیو آئل مقابلے میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا،دنیا بھر کے تقریباً 1300 معروف اولیو آئل برانڈز کے درمیان ہونے والے اس سخت اور اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی مقابلے میں پاکستانی برانڈ کی کامیابی کو ملکی زرعی شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، اس کامیابی کے بعد پاکستان ان ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو عالمی معیار کے مطابق ایکسٹرا ورجن اولیو آئل تیار کرنے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو رہے ہیں،ماہرین کے مطابق لندن انٹرنیشنل اولیو آئل مقابلہ دنیا کے معتبر ترین مقابلوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں زیتون کے تیل کا معیار، ذائقہ، خوشبو، خالص پن اور پیداواری معیار انتہائی سخت بین الاقوامی اصولوں کے مطابق جانچا جاتا ہے۔ ایسے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنا کسی بھی برانڈ کے لیے عالمی سطح پر اعتماد اور معیار کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئندہ بسنت کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز (میڈیا رپورٹس)نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور میں بسنت کا تین…





