حلف برداری کی مرکزی تقریب وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ چنار باغ میں منعقد ہوئی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ سے حلف لیا،تقریب حلف برداری میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت، منتخب عوامی نمائندوں، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں وفاقی وزیر امیر مقام بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ نوجوانوں، ماؤں بہنوں نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، پیپلزپارٹی کا گلگت بلتستان سے 3 نسلوں کا رشتہ برقرار ہے، دیا مر میں پہلی بار پاکستان پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ ملا،انہوں نے کہا کہ عوام نے بھاری ذمہ داری سونپی، عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی جلوس تہران میں رواں دواں، لاکھوں افراد شریک

تہران (میڈیا رپورٹس)ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ جلوس میں لاکھوں افراد شریک ہیں، جلوس امام ح…