
میڈیا(میڈیا رپورٹس) سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایک اور فالز فلیگ آپریشن سٹیج کیا گیا ہے، 29 ستمبر کی رات کو بھارتی کور نے ایک ٹویٹ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی کور نے دعویٰ کیا کہ ایک دہشت گرد مارا گیا ہے، دعویٰ کیا گیا کہ لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی لاش بھی مل گئی ہے، دہشت گرد کا نام محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ بتایا جا رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد آصف ایس ایس جی کا حوالدار ہے، بھارتی کور نے بعد میں کہا کہ ہلاک دہشت گرد موسیٰ عرف آصف فوجی ہے، بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ سپرمین آصف نے مختلف علاقوں میں حملے کیے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاک فوج کے سپاہی، جن سے متعلق بھارت پروپیگنڈا کرتا رہا، یہاں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سپرمین محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔
محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ مجھے بھارت نے شہید کر دیا ہے، بھارتی میڈیا نے مجھ پر جھوٹا اور گھناؤنا الزام لگایا، شہادت کی من گھڑت خبر کے بعد مجھے فون کالز موصول ہونا شروع ہوگئیں۔
محمد آصف نے کہا کہ میں ضلع اٹک کے شہر پنڈی گھیپ کا رہائشی ہوں، 2023 میں ایس ایس جی سے ریٹائرڈ ہوا ہوں، وطن کی خاطر بہادری سے لڑا ہوں اور آئندہ بھی وطن کی خدمت کے لیے حاضر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے بےبنیاد اور من گھڑت الزامات کی شدید مذمت کرتا ہوں، حیرانی ہوئی کہ میں اپنے گھر میں ہوں، کس نے شہید کر دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ گودی میڈیا کا ایجنڈا صرف اور صرف اپنے انتہا پسند ہندو آقا کو خوش کرنا ہے، بدقسمتی سے ہمارا ایک ایسا ہمسایہ ہے جو اپنے سیاسی عزائم کیلئے صرف جھوٹ بیچتا ہے۔
لاہور میں 10 دن بسنت منائی جائے گی، پنجاب حکومت نے منظوری دیدی
وزیر اطلاعات(میڈیا رپورٹس) پنجاب عظمیٰ بخاری نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی…





