میڈیا رپورٹس کے مطابق چین، روس اور امریکہ نے سہ فریقی سربراہی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس کے اہم نکات سامنے آ گئے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سٹریٹیجک استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں۔
اعلامیے کے مطابق رہنماؤں نے توانائی کے تحفظ سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور ریفائن شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار اور فراہمی بڑھانے کے منصوبوں پر اتفاق کیا۔
ریاستی عہدیداروں کو حاصل استثنیٰ کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (انٹرنیشنل کرمنل کورٹ، آئی سی سی) اور اس نوعیت کے دیگر اداروں کو اپنے دائرۂ اختیار کا نا جائز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
جوہری امور پر تینوں رہنماؤں نے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ ’جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتی اور اسے کبھی لڑا نہیں جانا چاہیے۔‘
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے باہمی مذاکرات کا عمل جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سہ فریقی ملاقات کے آغاز میں شی جن پنگ نے جوہری ہتھیاروں کو ’انسانیت کے سر پر لٹکتی ڈیموکلیز کی تلوار‘ قرار دیا تھا۔
پس منظر: قدیم یونانی کہانی میں ڈیموکلیز کی تلوار کو بڑی طاقت یا دولت کے ساتھ جڑے مستقل خطرات کے استعارے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔
شی جن پنگ نے کہا: ’انھیں مکمل طور پر ممنوع قرار دیا جانا چاہیے اور مکمل طور پر تباہ کر دینا چاہیے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شازیہ منظور کے گھر پر مسلح افراد کے حملے اور قبضے کی کوشش کا الزام

شازیہ منظور کے گھر پر مسلح افراد کے حملے اور قبضے کی کوشش کا الزام معروف گلوکارہ نے نعمان …