وینزویلا میں 7.1 اور 7.5 شدت کے زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، 22 منزلہ عمارت سمیت درجنوں عمارتیں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 700 زخمی ہو گئے ، وینزویلا کی عبوری صدر نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ فوری طور پر تلاش و بچاؤ کے کاموں میں حصہ لینے کے لیے ٹیمیں اور، طبی اور انسانی بنیادوں پر امداد وینزویلا بھجوا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں روبیو کا کہنا تھا کہ ’ہماری ہمدردیاں اُن تمام افراد کے ساتھ ہیں جنھوں نے (اس حادثے میں) اپنے پیارے کھوئے، جو زخمی ہوئے، اور وہ بہادر امدادی کارکن جو اس کے بعد سے مسلسل کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔‘

اس سے قبل اُن کے نائب کرسٹوفر لینڈاو نے کہا تھا کہ امریکہ وینزویلا کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور ’امداد کو متحرک کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کی ہلاکت: وفاقی سیکرٹری صحت معطل، انکوائری کمیٹی تشکیل

اسلام آباد میں واقع پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ می…