
لاہور(میڈیا رپورٹس) آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ غیرملکی خواتین کا بیان موجود ہے کہ پنجاب پولیس نے ان کو بازیاب کروایا،لاہورمیں غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور زیادتی کیس سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے یہ دعوے درست نہیں کہ غیر ملکی خواتین خود باہر آئیں بلکہ متاثرہ خواتین کے اپنے بیانات موجود ہیں کہ انہیں پنجاب پولیس نے بازیاب کرایا،ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دیکھا گیا کہ گاڑی کہاں کہاں سے گزری، جبکہ گاڑی کی لوکیشن ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں اغوا کاروں کے بارے میں اطلاع غیرملکی خاتون کے والد نے دی، متعلقہ سفارتخانہ چاہتا تھا کہ متاثرہ خواتین کو جلد از جلد پاکستان سے روانہ کر دیا جائے، تاہم پولیس نے ان کے بیانات اور میڈیکل معائنے کے لیے ایک روز مزید قیام کی درخواست کی۔
کشمیر ہمارا لاڈلہ ترین بچہ ہے، یہ پاکستان کی شہ رگ تھا اور رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد (میڈیا رپورٹس) پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے گڈ گورننس او…





