میڈیا رپورٹ

صوبائی دارالحکومت کے علاقے باغبانپورہ میں سکول کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت کی چھت ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی جو اچانک بیٹھ گئی، حادثے کے بعد ملبے تلے متعدد افراد دب گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے 10 بچوں کو بحفاظت نکال لیا، بدقسمتی سے ملبے تلے دب جانے کے باعث ایک بچہ ابوبکر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ علاقے میں صورتحال کو کنٹرول کر لیا گیا ہے اور مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دومنزلہ عمارت کی دوسری منزل کا لینٹر گرا، لینٹر کچا ہونے کی وجہ سے زور دار دھماکے سے نیچے گرا، جب چھت گری اس وقت بچے پڑھ رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

کشمیر ہمارا لاڈلہ ترین بچہ ہے، یہ پاکستان کی شہ رگ تھا اور رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (میڈیا رپورٹس) پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے گڈ گورننس او…